ابنا: ۲۷ویں عید میلاد النبی(ص) عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں اسلامی مسالک کے درمیان قربت و یکجہتی کی ثقافت کو فروغ دینے والے عالمی ادارے "مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی"(عالمی مجلس برای تقریب مسالک اسلامی) کے عمومی مجمع کے ارکان کے علاوہ دنیا کے ۵۰ ملکوں منجملہ ملیشیہ ،روس ، عراق، سعودی عرب ،تھائی لینڈ،لبنان، الجزائر، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، یوگینڈا، ٹیونس، ہالنڈ، قطر، یمن، مصر، اور دیگر ملکوں کے علماء و مفکریں شرکت کر رہے ہیں۔
اسی طرح اس کانفرنس میں وحدت اسلامی ، ضرورت قرآنی، قرآن کریم کے محور پر امت اسلامی کا اتحاد، قرآن کی نظر میں موجودہ اسلامی معاشرے کی حالت اسکی رکاوٹیں اور مشکلات کے موضوعات پر مقالے پیش کیے جائیں گے۔
اس گذارش کی بنیاد پر قرآن کریم پر عمل کی ضرورت اسلامی بھائی چارے اور اتحاد کا مناسب پلیٹ فارم ہونے کے اعتبار سے، قرآنی تعلیمات میں وحدت پسندانہ رفتار، تفسیری روشیں اور امت اسلامی کے درمیان وحدت پیدا کرنے میں ان کا کردار، نفسانی اسباب اور غیر اخلاقی رجحانات اور امت اسلامی کے تفرقہ میں ان کا رول، اور فلسطین کا مسئلہ اور امت اسلامی کی زندگی میں اس کا مرکزی مقام جیسے موضوعات اس بین الاقوامی کانفرنس کے مفکرین شرکاء کی بحث کا محور قرار پائیں گے۔
اسلامی تحریکوں میں جوانوں کا اجتماعی اور سیاسی رول، سیاسی اور اجتماعی فعالیت کے میدانوں میں جوانوں اور عورتوں کا کردار، قرآن کریم کی نظر میں جہان اسلام کی موجودہ پسماندگی کی جانچ پڑتال، قرآن کریم میں الہی اور غیر الہی ولایت اور اتحاد اور تفرقہ میں ان کا اثر، قرآنی تعلیمات کے سائے میں اسلامی تشخص کی ترقی کے لیے جدو جہد اور اس کی حفاظت، تعلیمات قرآنی کی روشنی میں خاندانی اور طبقاتی امتیازات اور مساوات،جیسے مزید وہ موضوعات ہیں کہ جن کے بارے میں کانفرنس میں شرکت کرنے والے مفکرین اور علماء بحث و تمحیص کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ۲۷ویں بین الاقوامی عید میلادالنبی(ص) وحدت اسلامی کانفرنس ۲۷ سے ۲۹ دی ماہ مطابق 17جنوری سے 19جنوری کی تاریخوں میں تہران کے اجلاس سران اسلامی کے حال میں منعقد ہو گی۔
.......
/169